اہم ترین

فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف کے شوہر کی بھی انٹری

منا بھائی، منائی بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس، پی کے اور سنجو جیسی فلموں کے معرکہ آراء فلموں کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی نئی فلن ڈنکی کا پہلا ٹیزر جاری کردیاگیا ہے۔۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال، تاپسی پنوں اور بومن ایرانی جیسے اداکار اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

ڈنکی چار دوستوں کی دل گرما دینے والی کہانی اور غیر ملکی ساحلوں تک پہنچنے کے لیے ان کی جستجو پر مبنی ہے۔۔

اس فلم میں اس سفر کو دکھایا گیا ہے جو غیر قانونی طریقے سے یورپی ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ فلم کی کہانی مین کئی مناظر حقیقی کہانیوں سے اخذ کئے گئے ہیں۔۔

فلم ڈنکی رواں برس 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔۔ اس فلم کا مقابلہ مقبول ترین فلم باہو بلی کے ہیرو پربھاس کی فلم سالار سے ہے جو بیک وقت ہندی سمیت 5 زبانوں میں ریلیز ہورہی ہے۔

شاہ رخ خان کی 2023 میں پٌٹھان اور جوان ریلیز ہوئی ہے ۔ دونوں ہی فلمیں کامیاب ہوئی ہیں۔۔

پاکستان