اہم ترین

غزہ میں 9000 شہادتیں سے بھی بڑھ گئیں، 6000 ہزار بچے اور خواتین بھی شامل

غزہ میں اسرائیلی بربریت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔۔ جن میں 3,760 بچے اور 2,326 خواتین بھی شامل ہیں۔

فرانسیسی نیوز ویب سائیٹ فرانس 24 نے غزہ میں حماس کی وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 9061 افراد نے جام شہادت نوش کیا ہے جب کہ 32,000 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا

اسرائیلی فووج غزہ کی جانب مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ لیکن اسے ہر جگہ شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔
جمعرات کو بھی متعدد مقامات پر حماس کے جنگجوؤں نے صیہونی فوجیوں کو گھیر لیا تھا لیکن فضائی کمک نے انہیں بری جانی نقصان سے بچالیا۔۔

امداد روک دی گئی

عرب ویب سائیٹ العربیہ کے مطابق بین الاقوامی امدادی سامان لے جانے والے سیکڑوں ٹرک شمالی سیناء میں پھنسے ہوئے ہیں جو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو اشد ضروری خوراک، کپڑے اور ادویات پہنچانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں ۔

مغربی کنارے میں بھی جھڑپیں

ایک جانب غزہ میں فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے تو دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی شہہ پپر قابض ۤیہودی آبادگاروں نے فلسطینیوں کے ساتھ خونی جھڑپیں شروع کردی ہیں۔۔ جھڑپوں کے دوران اب تک 3 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

دہری شہریت کے حامل فلسطینیوں کا انخلا

گزشتہ روز (یکم نومبر) سے غزہ سے ملحقہ مصری سرحد سے دہری شہریت کے ھامل فلسطینیوں کا انخلا جاری ہے۔۔ رفح کراسنگ سے مزید 100 سے زائد افراد مصر میں داخل ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اس وقت 7 ہزار کے لگ بھگ ایسے فلسطینی موجود ہیں جن کے پاس کسی نہ کسی یورپی ملک کی شہریت بھی ہے۔۔

یو اے ای کا زخمی بچوں کے علاج کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے ایک ہزار بچوں کے علاج کا اعلان کیا ہے۔۔

سعودی عرب کا اعلان

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے غزہ کے مسلمانوں کی امداد کے لیے عوامی عطیہ ممہم کا ۤغاز کیا ہے ۔۔ جس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلسطین کے لیے 3 کروڑ سعودی ریال جب کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2 کروڑ ریال کا عطیہ کیا ہے۔

پاکستان