اہم ترین

بھارت میں 8 ماہ کی حاملہ ڈاکٹر اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

بھارت کی شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کی اچانک موت کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ جس کی نئی مثال مقامی سطح پر معروف اداکارہ کی موت ہے۔ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ موت کے وقت وہ 8 ماہ کی حاملہ تھیں ۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر پریا اداکاری کے علاوہ مقامی اسپتال میں ڈاکٹر بھی تھیں۔۔ انتقال سے پہلے انہوں نے اپنا مکمل چیک بھی کرایا تھا۔۔

ڈاکٹر پریا نے کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے لیکن شادی کے بعد انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا ۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر پریا کا بچہ اس وقت نجی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کیا جانب بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈاکٹر پریا کے انتقال سے دو دن پہلے ملیالم ٹی وی اور فلم کی مشہور اداکارہ رنجوشہ مینن بھی کیرالیہ کے شہر ترواننت پورم میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔۔

پاکستان