اہم ترین

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو مکمل گھیر لیا، حماس کی شدید مزاحمت

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو مکمل طور پر گھیر لیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کی جارہی ہے ۔ جس کا اعتراف اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے بھی کیا ہے۔۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں موجود فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی جاری ہے۔۔ لیکن حماس کے مزاحمت کار بھی بھرپور مزاحمت کررہے ہیں۔۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ شہر کو مکمل طور پر گھیر لیا گیا ہے۔ جس کا مقصد حماس کا خاتمہ ہے۔ حماس کے جنگجو مسلسل حملے کررہے ہیں۔۔

ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ ہم واضح حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں، اسی لئے غزہ میں ہم اپنی پوری فوجی طاقت استعمال نہیں کررہے۔ ہم نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو ہر بات سے مطلع کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا اعتراف

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران صیہونی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔۔

اپنے بیان میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت لڑائی اپنے عورج پر ہے۔ اسرائیل نے اس جنگ میں کافی کچھ حاصل کیا ہے۔ اس کے لیے اسرائیلی افواج کو بھاری نقصان بھی ہوا ہے لیکن ہم اپنے اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔

غزہ میں حالات ناقابل بیان

7 اکتوبر سے 2 نومبر تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9100 ہوچکی ہے جن میں 6 ہزار خواتین اور بچے بھی شامل ہین

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام نسل کشی کے سنگین خطرے سے دوچار ہیں۔ غزہ میں حالات تباہ کن موڑ پر پہنچ چکے ہیں جنہیں بیان نہیں کیا جاسکتا۔۔

غزہ میں امریکی طیاروں کی پروازیں

گزہ میں اسرائیلی فوج ظلم اور بربریت کا کھیل مکمل امریکی سرپرستی میں کھیل رہی ہے۔۔ ایک جانب اسرائیل بمباری کررہی ہے تو دوسری جانب امریکی ڈرون طیارے مسلسل غزہ کی فضاؤں میں محو پرواز ہیں۔۔

برطانوی جبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اپنے ڈرون طیاروں کی مدد سے غزہ شہر کی مکمل تفصیلات حاصل کرررہا ہے۔ جسے اسرائیل کو فراہم کیا جاتا ہے۔۔

بحرین نے اسرائیل سے تعلقات توڑ لئے

اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب ملکوں کو اپنے عوام کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔۔ جیسے جیسے اسرائیلی جارحیت بڑھتی جارہی ہے عرب قیادت کے موقف میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔۔

اردن کے بعد قطر نے اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات توڑ لئے ہیں۔۔ بحرینی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنا سفیر اسرائیل سے واپس بلالیا ہے جب کہ اسرائیل کا ایلچی بھی بحرین چھوڑ چکا ہے۔۔

پاکستان