اہم ترین

“کرپٹو کنگ” اربوں ڈالر کے غبن اور دھوکا دہی کا مجرم قرار

امریکی عدالت نے کرپٹو کرنسی کے بادشاہ کہے جانے والے سیم بینک مین فرائیڈ کو دھوکہ دہی، غبن اور سازش کے الزامات میں مجرم قرار دے دیا ہے۔۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق نیویارک میں 7 مختلف الزامات کی سماعت کرنے والی جیوری میں شامل تمام افراد نے 5 ہفتوں پر مشتمل سماعت کے بعد سیم بینک مین فرائیڈ کے خلاف رائے دی ہے۔۔

بینک مین فرائیڈ پر ان کے کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس پر 8 ارب ڈالر کے غبن کا الزام تھا۔۔ ان کی خلاف دیئے گئے فیصلے کی وجہ ان کے اپنے ہی ساتھیوں کی گواہی بنی ہے۔

گزشتہ برس تک بینک مین فرائیڈ کو اقتصادی شعبے میں کرشماتی صلاحیتوں کے مالک نوجوان کے طور پر دیکھا جاتا تھا جو چند سال میں ہی 26 ارب ڈالر مالیت کی دولت اور اثاثوں کا مالک بن گیا تھا۔۔

لیکن دوران سماعت استغاثہ نے سیم بینک مین فرائیڈ پر الزام لگایا کہ وہ ایک ایسا لالچی اور عیار شخص ہے جس نے اپنے کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس میں ۤنے والے فنڈز کو اپنی ذاتی دولت کے طور پر استعمال کیا۔۔

سیم بینک مین فرائیڈ کے وکلا نے جیوری کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل نے “نیک نیتی” سے کام کیا تھا لیکن حالات اور قریبی ساتھیوں کی مالی بدیانتی کی وجہ سے صورت حال یہاں تک پہنچی۔

سماعت کے دوران سیم بینک مین فرائیڈ ہی کی سابق گرل فرینڈ کیرولین ایلیسن نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ایف ٹی ایکس (FTX) کے دیولایہ ہونے سے پہلے ہی کلائنٹس کے 14 ارب ڈالر غائب کردیئے تھے۔

معاملے کا پس منظر

سیم بینک مین فرائیڈ کو گزشتہ برس تک ’کرپٹو کنگ‘ کہا جاتا تھا لیکن یکایک ان کی دو کمپنیاں ایف ٹی ایکس (FTX) اور المیڈا ریسرچ دیوالیہ ہوگئیں۔۔

یہی رقم بینک مین فرائیڈ کے ذاتی ہیج فنڈ المیڈا ریسرچ کو تیار کرنے کے لیے استعمال کی گئی جس کہ سی ای او کیرولین ایلیسن تھیں۔

معاملہ اس وقت کھلا جب سرمایہ کاروں نے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا۔ جس پر کمپنی نے کود کو دیوالیہ قرار دے دیا۔۔

پاکستان