بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا اپنی فلم یودھا کے حوالے سے کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ دو سال قبل شروع ہوئی تھی۔ جس کے بعد اب تک سدھارتھ ملہوترا کی فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تین بار تبدیلی کی جا چکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا ، دیشا پٹانی اور راشی کھنہ جیسے ابھرتے ستاروں والی فلم یودھا کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔ جو بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سے دوستیوں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔
یودھا کی پہلی ریلیز کی تاریخ 7 جولائی تھی۔ اس کے بعد فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر کے 15 ستمبر کر دی گئی۔ لیکن یودھا کی اس ریلیز کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی۔ اس کے بعد حال ہی میں کرن جوہر نے بتایا کہ یہ فلم 8 دسمبر کو فلم میری کرسمس کے ساتھ ریلیز ہوگی۔ لیکن اب اس تاریخ کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
8 دسمبر کو کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کی فلم میری کرسمس بھی ریلیز ہورہی ہے ۔ لیکن کترینہ کیف کو کرن جوہر کے قریب مانا جاتا ہے۔ اس لئے کہا ہے جارہا ہے کہ میری کرسمس کے باکس آفس کلیکشن کو بہتر بنانے کے لئے یودھا کو مزید 4 ماہ بعد یعنی 15 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔۔
اس حوالے سے سدھارتھ ملہوترا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یودھا کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر کے ساتھ انہوں نے بتایا ہے کہ اب یہ فلم اگلے سال سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ سدھارتھ ملہوترا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ‘ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم کے لیے تیار ہو جائیں! اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں، یودھا 15 مارچ 2024 کو ریلیز ہوگی۔