اہم ترین

“بلاول بھٹو زرداری چھوٹے بھائی کی طرح ہیں”

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، ہم نے 16 ماہ مخلوط حکومت میں ایک ساتھ کام کیا ہے، مناسب یہ ہے کہ سب تجزیہ کریں کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے 16 ماہ مخلوط حکومت چلائی، جس کے اپنے فائدے اور نقصان تھے۔ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اس سے ہماری سیاست کو نقصان پہنچا لیکن ریاست بچ گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ روز تنقید کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مخلوط حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے تھے، لیکن اس کی منفی بات یہ تھی کہ فیصلوں میں تاخیر ہوتی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری چھوٹے بھائی کی طرح ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہاکہ ہم نے 16 ماہ ساتھ کام کیا ہے، رونے دھونے اور الزام تراشی سے کچھ نہیں ہو گا۔ مناسب بات یہ ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں، اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا تجزیہ کریں۔

پاکستان