اہم ترین

2017 فیض آباد دھرنے کا ذمہ دار کون ؟ تعین کے لیے تحقیقاتی کمیشن تشکیل

نگراں وفاقی حکومت نے 2017 میں فیض آباد پر دیئے گئے دھرنے کی ذمہ ادروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا ہے، جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ سپعیم کورٹ میں پیش کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا عمدرآمد کیس پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان نے انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن پیش کیا۔۔ کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت تشکیل دیا گیا یہ کمیشن سابق آئی جی خیبر پختونخوا اختر شاہ کی سربراہی میں کام کرے گا۔

کمیشن کے دیگر ارکان ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوش حال خان اور سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان ہیں۔

یہ کمیشن اس دھرنے کے وقت ملک کے وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کے عہدوں پر فائز افراد کو بھی طلب کرسکتا ہے۔ کمیشن کو دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنی ہے۔۔

پاکستان