اہم ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

پی ڈی ایم کی سابق حکومت میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا۔ جس کے تحت پہلی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی ملی تھی ۔۔ قرض کی دوسری قسط 71 کروڑ ڈالر ملنے پر یہ رقم ایک ارب 90کروڑ ڈالر تک ہوجائے گی۔۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے تمام طے شدہ معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں جب کہ توانائی کے شعبے خاص طور پر بجلی کی فراہمی میں ہونے والے نقصانات کم کرنے کے لیے بھ خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں کو بروقت متوازن کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام آ رہا ہے۔۔ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

پاکستان