مظفر آباد کی ماتحت عدالت نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو عبرت کی مثال بنانے کے لیے مثالی سزا سنادی۔۔
عابد شاہ نامی مجرم پر الزام تھا کہ اس نے مقامی کالج کی طالبہ کو اغوا کیا اور مقامی گیسٹ ہاؤس میں تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مظفر آباد میں حافظ محمد فاروق اور سینیئر سول جج چوہدری محمد اسلم پہر مشتمل بینچ نے چار سال تک جاری رہنے والی قانونی جنگ میں فریقین کے دلائل اور شواہد کی بنیاد پر عابد شاہ کو مجرم قرار دیا۔
فاضل عدالت نے ایسے گھناؤنے جرم پر مجرم کو عبرت کا نشانہ بنانے کے لیے اسے 3 مختلف الزامات پر مجموعی طور پر 20 سال ایک ماہ قید اور 50 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے بھی سنائی ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں عابد شاہ کو چھ ماہ مزید جیل میں گزارنے ہوں گے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ مجرم کو کوڑوں کی سزا پر عمل مظفر آباد کے مصروف ترین علاقے میں عوام کے سامنے کیا جائے۔