اہم ترین

ٹائیگر 3 کی ریکارڈ کمائی ، فلم 400 کروڑ کلب میں شامل

سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی اسٹارر ٹائیگر 3 سال کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہوگئی ہے کیونکہ اس نے آج دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے بھارتی روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے جاسوس جوڑے کے مرکزی کرداروں پر مبنی اس ایکشن تھرلر فلم نے اب تک بھارت میں 243 کروڑ روپے کما لیے ہیں اور جب کہ دنیا بھر سے اس نے 160 کروڑ کے لگ بھگ کمائی کی۔

بالی ووڈ ناقدین کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے لیے ٹائیگر 3 کی کامیابی بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ انہوں نے آخری بڑی ہٹ فلم 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شکل میں دی تھی۔۔ اس کے بعد سے ان کی کئی فلمیں ریلیز ہوئین لیکن انہیں کامیاب قرار نہیں دیا جاسکتا۔

سلمان خان بھی اپنی فلم کی کامیابی پر پھولے نہیں سما رہے ۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سنگ میل ہمیشہ خاص ہوتے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایسے کردار تخلیق کیے جائیں جو ہمیشہ ناظرین کے دلوں میں رہیں۔مجھے امید ہے کہ لوگ ہمیشہ پریم اور ٹائیگر کو یکساں طور پر پسند کریں گے کیونکہ میرے لیے ان دونوں کرداروں نے مجھے کافی مقبولیت دی ہے۔

فلم میں پاکستانی جاسوس اور سلمان خان کی بیوی کا کردار نبھانے والی کترینہ کیف نے کہا، ‘ٹائیگر فرنچائز نے مجھے 2012 سے صرف پیار دیا ہے۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک اس طرح کی گرم جوشی حاصل کرنا ایک حیرت انگیز احساس ہے۔ ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور اب ٹائیگر 3 ایسی فلمیں ہیں جو ایک فنکار کے طور پر میرے فنی سفر اور ترقی کا حصہ رہی ہیں۔

پاکستان