اہم ترین

بلاول مجھ سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے لیکن تجربہ تجربہ ہے، آصف زرداری

پاکستان پیلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول مجھ سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے، لیکن تجربہ تجربہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو دیئے گئے انٹریو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کے دور اقتدار میں پی ٹی آئی پیپلز پارٹی اتحاد کی پیشکش ہوئی۔ اس صورت میں پیپلز پارٹی کو 6 وزارتیں ملنی تھیں۔ ۔ عمران حکومت مائنس زرداری پیپلز پارٹی چاہتی تھی، اس کے لئے مجھے ملک سے باہر جانے کا بھی کہا گیا۔۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا بہت ضروری تھا۔ ان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا، وہ ایک فوجی جرنیل کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرکے خود 2028 تک وزیر اعظم بننا چاہتے تھے۔ ایسا ہوجاتا تو عوام کو ایک لیٹر دودھ کے لیے بھی ٹرک بھر کر پیسے لے جانے پڑتے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سینیئر سایستدانوں پر تنقید کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ بلاول صرف مجھےنہیں سب کو بابے کہہ رہا ہے۔۔ آج کی نئی نسل کی اپنی سوچ ہے، ہر گھر کی سوچ ہے کہ “بابا آپ کوکچھ نہیں آتا”، بزنس میں بلاول ہوتا تو بھی یہ سوچ ہوتی کہ “آپ کو پتہ نہیں” سیاست میں بھی کہ “آپ کو کچھ پتہ نہیں”۔

آصف زرداری نے کہا کہ بلاول نے مجھے کہہ دیا کہ “آپ سیاست کرو، میں سیاست نہیں کروں گا” تو میں کیا کروں گا؟۔ روکوں گا تو اور مسئلے ہوں گے۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ بلاول مجھ سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے، لیکن تجربہ تجربہ ہے، لاول ابھی تربیت یافتہ نہیں ،کچھ وقت لگے گا، مجھ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، یاست میں ہمیشہ سیکھا جاتا ہے۔

دیگر معاملات پر بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پرویز الہٰی جیل میں ہے لیکن بیٹے کو غیرت نہیں کہ واپس آجائے، بلوچستان میں ہمارے دوستوں کی مجبوریاں ہیں، جس کی وجہ سے انہین جہاں تحفظ ملتا ہے وہ وہاں چلے جاتے ہیں۔

پاکستان