بالی ووڈ اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی امیج ایک پراعتماد اور نرم خو اداکارہ کی ہیں لیکن ایک تقریب کے دوران امیتابھ بچن نے کچھ ایسا کر دیا کہ ۤانوشکا حیران و پریشان ہوگئیں۔
2014 میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے نے باکس آفس پر دھماکا کردیا تھا۔ یہ فلم نہ صرف تجارتی اعتبار سے بڑی ہٹ ہوئی بلکہ ناقدین نے بھی اس کی تعریف کی تھی۔
فلم میں صحافی کے کردار میں نظر آنے والی انوشکا کی خوب تعریف کی گئی۔ اس فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ میں امیتابھ بچن کی جانب سے کئے گئے مذاق کی ویڈیو ابک بار پھر وائرل ہوئی ہے۔۔ جسے دیکھ کر لوگ بے اختیار ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما فلم پی کے کی ریلیز سے قبل ایک تقریب کے دوران میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں۔ عین اسی وقت امیتابھ بچن وہاں پہنچتے ہیں اور اچانک انوشکا کے پاس آکر انہیں ہیلو کہتے ہیں۔ چونکہ انوشکا اس وقت میڈیا سے بات کر رہی تھیں کہ اچانک امیتابھ کو دیکھ کر وہ کچھ سمجھ نہ سکیں اور چونک کر پیچھے ہٹ گئیں۔ اس کے بعد امیتابھ ہنستے ہوئے آگے بڑھ گئے۔