اہم ترین

بینائی تیز کرنی ہے تو پالک اور کیلے کھائیں

کمزور آنکھوں کا مسئلہ آج کل سب سے عام ہے۔ کم عمری میں عینک پہننا بہت برا تجربہ ہوسکتا ہے۔ کمزور بینائی ہمارے معیار زندگی کو خراب کر سکتی ہے۔ لیکن کچھ پھل اور سبزیوں کو باقاعدگی سے اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کرنے سے ہفتوں میں بینائی بہتر ہوسکتی ہے۔۔

اگر آپ بھی بینائی بہتر کرنا چاہتے ہیں تو پالک اور کیلے اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔ کیونکہ یہ دونوں چیزیں اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہیں۔

پالک

پالک لیوٹین اور زیکسینتھین سے بھرپور ہوتی ہے، جو کہ صحت مند اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جن کی ہماری آنکھوں اور جسم کو ضرورت ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں میں فری ریڈیکلز کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

کیلے

کیلے کو سپر فوڈ کہا جاتا ہے جو بے شمار فوائد سے بھرپور ہے۔ کیلے اپنے وٹامن اے کے مواد کے لیے جانا جاتا ہے۔ وٹامن اے کے ساتھ کیلے میں وٹامن بی، بیٹا کیروٹین، کیلشیم، پوٹاشیم اور آئرن بھی ہوتا ہے۔ کیلے کے غذائی اجزاء ہماری ریٹینا کو مضبوط بناتے ہیں۔ ریٹنا آنکھ کا وہ حصہ ہے جو ہمیں روشنی، سائے اور رنگ دیکھنے دیتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے ریٹنا کو وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کی اعلیٰ سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔

انتباہ: یہ مواد صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

پاکستان