اہم ترین

سویڈش فٹبالر پونٹس جانسن کی بھی ای اسپورٹس میں انٹری

سوئیڈن کے معروف فٹ بالر پونٹس جانسن نے ای اسپورٹس کے میدان میں اپنے ملک کی ای اسپورٹس تنظیم گاڈ سینٹ (GODSENT) کے شریک مالک کی حیثیت سے انٹری دے دی ہے۔۔

سویڈش ای اسپورٹس آرگنائزیشن گاڈ سینٹ نے اعلان کیا ہے کہ سویڈش فٹبالر پونٹس جانسن نے ایک شریک مالک کے طور پر تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پونٹس جانسن تنظیم کی ترقی میں کھیلوں سے متعلق اپنے تجربے کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔

فٹ بال کی دنیا میں اپنی مقبولیت کے علاوہ جانسن ای اسپورٹس اور گیمنگ کے پرستار کی حیثیت سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

پونٹس جانسن کی جانب سے ای اسپورٹس کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب وہ اپنے پرانے کلب مالمو ایف ایف کی جانب سے دوبارہ میدان میں اترنے والے ہیں۔

گاڈ سینٹ نے کمپنی کے مجموعی انتظام میں جانسن کی شمولیت یا معاہدے کی ممکنہ مالی تفصیلات کے بارے میں کوئی اضافی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ تاہم تنظیم نے کہا ہے کہ کمپنی “سویڈش کاؤنٹر اسٹرائیک” دوبارہ دنیا بھر میں اپنی بالادستی ثابت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

پونٹس جانسن واحد فٹ بالر نہیں جنہوں نے ای اسپورٹس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی نیت سے قدم رکھا ہو ۔ رواں برس ستمبر میں یوکرین کی قومی ٹیم اور آرسنل کے کھلاڑی اولیکسینڈر زینچینکو نے بھی اپنی اسپورٹس آرگنائزیشن قائم کی ہے۔۔

پاکستان