دنیا میں اس وقت سب سے بڑا طبی مسئلہ موٹاپا ہے۔ اسے تمام بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چند چیزوں کا روزمرہ کھانے میں استعمال بڑھتے موٹاپے کو روک سکتا ہے ۔۔ ایسی ہی ایک غذا دہی بھی ہے۔
اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اپنی غذا میں دہی کو لازمی حصہ بناننا ہو گا۔
ایلو پیتھی ہو، ہومیو پیتھی، یونانی یا آیورویدک ،، دنیا میں رائج پر طریقہ علاج مٰں دہی کی افادیت مسلمہ ہے۔۔
اپنی روزانہ کی غذا میں بالخصوص رات کے کھانے میں شامل کرنے سے آپ کو کئی کلو گرام وزن کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔
باڈی ماس انڈیکس برقرار رکھنے میں مدد گار
دہی میں میگنیشیم بھرپور طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ انسان کے ‘باڈی ماس انڈیکس’ یعنی BMI کو کنٹرول میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
پیٹ بھرجانے کا احساس
یاد رہے کہ جب ہم وزن کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پروٹین وہ واحد چیز ہے جس کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔ دہی میں کاربوہائیڈریٹس کم ہوتے ہیں اور پروٹین بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے سبب یہ وزن کم کرنے کے لیے مثالی غذا ہے۔ اسی طرح دہی میں موجود پروٹین آپ کو پیٹ پر موجود اضافی چربی سے چھٹکارہ پانے میں بھی مدد دیتی ہے۔
بہترین غذائیت
جسم کے میٹا بولزم (Metabolism) میں اضافہ وزن کم کرنے کی کنجی ہے۔ دہی میں موجود پرو بائیوٹکس (probiotics) ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے اور بعد ازاں میٹابولزم کا عمل بہتر کر دیتا ہے۔ اسی طرح یہ غذائی عناصر کو جذب کرنے میں بھی مدد گار ہے۔
دہی کا استعمال کیسے کیا جائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کو اپنی روزمرہ خوراک میں مختلف طریقوں سے شامل کیا جاسکتا ہے۔۔ دوپہر یا رات کے کھانے میں ایک پیالہ دہی کھائیں،، ناشتے میں لسی کی شکل میں پی لیں۔۔
خبردار ! دہی میں چینی ہرگز نہ ملائیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کو شکر ملائے بغیر کھائیں ، اس میں شکر ملا کر کھانے سے اضافی حرارے شامل ہو جائیں گے جو آپ کے وزن کم کرنے کا منصوبہ بگاڑ دے گا۔