اہم ترین

پیٹرول کی قیمت برقرار جب کہ ڈیزل سستا ، نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لئے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔۔

عالمی مندی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود 15 نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں دو روپے چار پیسے فی لیٹر، ڈیزل چھ روپے 47 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے پانچ پیسے فی لیٹر اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل (ایل ایس ڈی) کی قیمت میں نو روپے ایک پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

اوگرا نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے پوئے یٹرول 7 جب کہ ڈیزل ساٹھے 6 روپے کم کرنے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی تھی۔۔

تاہم حکومت نے آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 281.34 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 296 روپے 71 پیسے سے کم ہوکر 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پاکستان