اہم ترین

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ اسلام آباد کی احتساب عدالت رئیفرنس دائر کیا ہے۔

ریفرنس میں عمران خان کے علاوہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو بھی شامل کیا گیا ہے۔۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔

دوسری جانب چیئر مین نیب نے عمران خان سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ بھی جاری کردیئے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے ڈی جی نیب اور متعلقہ آئی جیز کو ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

عمران خان اس وقت جیل میں ہیں اور ان پر توشہ خانہ سے حاصل کی گئی گھڑی بیچ کر ظاہر نہ کرنے اور سائفر کیس زیر سماعت ہیں۔

پاکستان