اہم ترین

ویڈیو گیم پوکیمون گو مرگیا ؟؟

ای اسپورٹس کی دنیا میں پوکیمون گو کو عروج کی جو بلندیاں نصیب ہوئیں وہ شائد کسی کا مقدر نہ بن سکے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دور جدید میں پوکیمون گو اپنی زندگی پوری کرچکا ہے؟

گزشتہ سات سال کے دوران پوکیمون گو نے مقبولیت کا وہ مقام حاصل کیا جو شائد کسی دوسرے ویڈیو گیم کو نصیب نہیں ہوپائے گا۔ صرف پہلے ہی سال اس کے گیمرز کی تعداد 23 کروڑ 20 لاکھ سے زائد تھی۔

پوکیمون گو کو اب وہ مقبولیت حاصل نہیں جو سات سال پہلے تھی، اس لئے اب یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا واقعی پوکیمون اب ختم ہوچکا۔۔؟؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیمرز کی بہت بڑی تعداد گیم کے مارکیٹ میں آنے کے چند ماہ بعد ہی اس سے اکتا گئی تھی ۔۔ کیونکہ گیم کے مواد کا لوپ انتہائی سست تھا جس کی وجہ سے گیمرز کا دل جلد ہی اس سے بھر گیا تھا ۔۔ لیکن ان تمام مسائل کے باوجود گیم سب سے طویل راج کرنے والی گیمنگ فرنچائزز میں سے ایک رہا۔۔۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پوکیمون واقعی ختم ہوچکا تو اس کا جواب اعداد و شمار کی مدد سے ہی دیا جاسکتا ہے۔۔ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ لانچ کے بعد سے 7 سال میں گیمرز کی اوسط تعداد مسلسل کمی ہورہی ہے۔ تاہم یہ اب بھی اتنے برے نہیں۔۔

دنیا بھر میں متعارف کرائے گئے ویڈیو گیمز کے فعال کھلاڑیوں اور ان سے متعلق ڈیٹا رکھنے والی ویب سائیٹ ایکٹیو پلیئرز کے مطابق ایک ماہ میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارف یقینی طور پر 23 کروڑ 20 لاکھ سے کم ہیں لیکن یہ پھر بھی کئی معروف گیمز ڈیولپرز کے لئے بہت زیادہ ہیں۔

گیم کے اپڈیٹس اور نئے گرافکس اسٹائل سے اب اس کے کھلاڑیوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ پوکیمون اب بھی ایک مقبول گیم ہے۔

پاکستان