اہم ترین

غزہ میں اسرائیلی جارحیت؛ شہدا کی تعداد 15523 ہوگئی

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 15,523 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق جنگ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں ستر فیصد خواتین اور بچے ہیں، جبکہ 41,316 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اشرف القدرہ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنانے والی عمارتوں کے ملبے سے 316 افراد کی لاشیں اور 664 کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔۔ جب کہ کئی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک انٹرویو میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے حزب اللہ کے خلاف ہمارا دفاع مضبوط ہے۔حزب اللہ کی طرف سے حملوں میں کسی بھی ممکنہ اضافے کا نتیجہ لبنان کی تباہی ہو گا۔

دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے “کوشش کر رہا ہے” کیونکہ حماس کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے والی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے پر بین الاقوامی تشویش پائی جاتی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بے گناہ شہریوں کی اموات کو کم سے کم کرنے کے لئے ہمارے پیغامات کا مثبت ردعمل آئے گا۔۔

پاکستان