اہم ترین

امریکا میں گرما بیماریاں پھیلانے لگا، خرید و فروخت پر پابندی

اگر آپ کا پسندیدہ پھل گرما ہے تو کوشش کریں کہ اسے کٹی ہوئی حالت میں ہر گز نہ خریدیں ۔۔ کیونکہ امریکا میں اس پھل کو سالمو نیلا نامی بیکٹریا کے سبب پھیلنے والی بیماریوں کا سبب بتایا جارہا ہے۔۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی 34 ریاستوں مں مجموعی طور پر 117 جب کہ کینیڈا کے مختلف علاقوں میں 61 افراد سالمونیلا وائرس کے باعث بیمار ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے امریکا میں دو جب کہ کینیڈا میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔۔

امریکی محکمہ کا کہنا ہے کہ سالمونیلا وائرس سے بیمار ہونے والوں نے گرما کھایا تھا ۔۔ اسی سے ان میں وائرس داخل ہوا اور وہ بیمار پڑے۔

وبا پھیلنے کے بعد امریکی محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل یا پہلے سے کٹے ہوئے گرما کھانے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ متعلقہ حکام کی جانب سے کٹا ہوا اور ثابت گرما دکانوں اور مارکیٹوں سے ہٹانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سالمونیلا وائرس کی علامات

سالمونیلا وائرس کا شکار افراد اسہال، متلی، پیٹ میں درد، تیز بخار اور پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔۔ وائرس کا شکار افراد کی اکثریت چار دن سے ایک ہفتے میں روبصحت ہوجاتے ہیں لیکن مرض بڑھنے کی صورت میں جان جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

پاکستان