اہم ترین

اداکارہ تبو پر جیکی شیروف کا جنسی حملہ

تبو کا شمار بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جن کے ساتھ کوئی بھی اداکار یا ہدایت کار کام کرنے سے انکار نہیں کر سکتا۔ لیکن ایک فنکار ایسا بھی ہے جس نے تبو کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا۔

جیکی شیروف اور تبو نے کبھی کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔ جس کی وجہ ایک بہت پرانی پارٹی ہے، جو تبو کا کریئر شروع ہونے سے پہلے ہوئی تھی۔ جس میں تبو اپنی بہن فرح ناز کے ساتھ گئی تھیں۔ اس پارٹی میں جو کچھ بھی ہوا، تبو نے فلمی دنیا میں آنے کے بعد بھی کبھی جیکی شیروف کے ساتھ کام نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1986 میں تبو کی بہن فرح ناز اور جیکی شیروف فلم دل جلے میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔ اس دوران فلم کی ٹیم اکثر اداکر ڈینی کے گھر پارٹی کرتی تھی۔ فرح ناز تبو کو بھی ایسی ہی ایک پارٹی میں لے کر گئی تھیں۔ اس پارٹی کو خاص بنانے کے لیے کھانے سے لے کر مشروبات تک کافی انتظامات کیے گئے تھے۔

سب نے اپنی عادت کے مطابق مشروبات پیے اور بہت کچھ کھایا بھی۔ لیکن رپورٹس کے مطابق جیکی شیروف نے بہت زیادہ شراب پی۔ اس کے بعد انہوں نے تبو کے ساتھ ایسا کام کیا کہ فرح ناز برہم ہوگئیں۔

جیکی شیروف پارٹی میں اس قدر نشے میں تھے کہ انہوں نے تبو کے بہت قریب جانے کی کوشش کی۔ جیسے ہی ڈینی نے جیکی شیروف کو یہ حرکت کرتے ہوئے دیکھا، وہ ان کے پاس پہنچے اور انہیں تبو سے الگ کر لیا۔ لیکن یہ سب دیکھ کر فرح ناز کو بہت غصہ آیا۔

اس وقت فرح ناز نے اس حوالے سے جکی شیروف پر سنگین الزام بھی لگائے تھے لیکن بعد میں وہ اسے غلط فہمی قرار دیا۔ معاملہ حقیقت ہو یا غلط فہمی ۔۔ اس پارٹی کے بعد تبو اور جیکی شراف نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

پاکستان