اہم ترین

مطلبی لوگوں کی 5 عادتیں

ہمیں روز مرہ زندگی میں اکثر ایسے لوگوں سے پالا پڑتا ہے جو اپنے مطلب کی لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

ایسے شخص اس قدر مکار ہوتے ہیں کہ اپنے مقصد کی تکمیل تک کسی کو احساس بھی نہیں ہونے دیتے۔۔ لیکن ہر مطلبی شخص میں 5 عادتیں مشترک ہوتی ہیں۔

بے حسی

خودغرض اور مطلبی انسان کو ہمیشہ اپنے مفاد کی فکر ہوتی ہے ۔ اسے کسی اور کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ ایسے لوگ بے حس ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے لئے کبھی اچھے جذبات نہیں رکھتے۔

اپنا کام نکلوانا پہلی ترجیح

مطلبی شخص کی سب سے پہلی ترجیح اپنے کام نکلوانا ہوتا ہے۔ ایک بار کام نکل جائے تو وہ دوسروں سے تعلق ہی توڑ لیتے ہیں۔

مطلب کی خاطر دوستیاں

کئی بار بہت سے لوگ صرف اس لیے سچ کا ساتھ نہیں دیتے کہ غلط کرنے والا شخص اچھی پوزیشن میں ہے اور ان کے کام آ سکتا ہے۔ مطلبی لوگ ہر اس شخص سے دوستی برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کے کام آسکے۔

اپنا وقت کبھی ضائع نہ کرو

دوستی دو طرفہ تعلق کا نام ہے۔۔ لیکن خودغرض انسان دوسرے کو فارغ اور خود کو دنیا کا سب سے مصروف انسان سمجھتا ہے۔ مطلبی انسان اپنے مقصد کے لیے ہی آپ سے رابطہ کرتا ہے لیکن آپ کے لیے کبھی وقت نہیں نکالتا اور خود کو ہر وقت مصروف ظاہر کرتا ہے ۔

جھوٹا اور فریبی

خودغرض انسان اپنے مطلب کے لیے دروغ گوئی کی کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ جھوٹ اور فریب ان کی شخصیت کا حصہ بن جاتا ہے۔

پاکستان