اہم ترین

شاہ رخ ہیٹرک کیلیے تیار، ڈنکی کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ۔ رواں برس یہ ان کی تیسری فلم ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ہدایت کار منا بھائی ایم بی بی ایس، پی کے، تھری ایڈیٹس اور سنجو جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے راج کمار ہیرانی ہیں۔

شاہ رخ خان کے لئے 2023 بہت اچھا رہا ہے، رواں برس ان کی دو فلمیں پٹھان اور جوان ریلیز ہوئیں اور دونوں ہی نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

رواں برس ڈنکی شاہ رخ کان کی ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ فلم ان کی پچھلی دونوں فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

ڈنکی بھارت کے ایک چھوٹے شہر کے پانچ نوجوانوں کی کہانی ہے۔ یہ نوجوان دوست ہوتے ہیں اور ایک واقعے کی وجہ سے وہ بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان کہیں ایک نوجوان تو کہیں ایک بڑی عمر کے آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں۔۔

اس کے علاوہ راج کمار ہیرانی کی ہر فلم میں کام کرنے والے بومن ایرانی اس فلم میں بھی انگریزی کے استاد کا کردار نبھارہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی رواں برس 21 دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

پاکستان