اہم ترین

بھارتی مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارت کی نجی ایئرلائن کے طیارے کو مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی ایئر لائن اسپائس ایئر کی پرواز احمد آباد سے دبئی جارہی تھی کہ راستے میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

پائلٹ میں مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایئر کنٹرول حکام سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

پاکستانی حکام نے انسانی ہمدردی کے تحت طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

طیارے کی لینڈنگ کے دوران ہی طبی امدادی کے لئے ٹیمیں ایئر پورٹ کے رن وے پہنچ گئیں۔ مسافر کو فوری طبی امداد دی گئی۔ اسی دوران طیارے کو ایندھن بھی فراہم کیا گیا۔

رواں برس اب تک بھارت کی کئی مسافر پروازیں ہنگامی صورت حال کے باعث کراچی ایئرپورٹ اتاری گئی ہیں۔

پاکستان