مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور میں واقع چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر 14 سال بعد پہنچے ۔ ان کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز، سردار صادق ایاز اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی تھے۔
ملاقات کے بعد میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس مالقات کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ ملاقات خالصتا دو خاندانوں کے درمیان ایک ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف خود چوہدری شجاعت کی طبیعت دریافت کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ ایک عرصے سے علیل ہیں۔
دوسری جانب نجی نیوز چینل جیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملاقات میں قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے اتفاق ہو گیا۔
جیو نیوز کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ اور چوہدری شافع حسین کے لیے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف آخری مرتبہ 2009 میں چوہدری شجاعت کے گھر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزییت کے لئے گئے تھے۔۔