اہم ترین

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہی قومی کھلاڑی انجری کا شکار ہونے لگے

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی لیکن اس سے پہلے ہی قومی کھلاڑی انجری کا شکار ہونے لگے۔۔

جمعے کے روز آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلے جارہے چار روزہ میچ کے تیسرے دن بالنگ کے دوران ابرار احمد نے 8 اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں آرام کے لیے بھیج دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 25 سالہ ابرار احمد کو ٹانگ میں تکلیف کے بعد ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیج دیا گیا، میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کے بارے میں مزید معلومات سے آگاہ کردیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شیڈول ہے۔

پاکستان