پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ملاقات کی، جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہوگیا لیکن یہ ایڈجسٹمنٹ کتنی نشستوں پر ہوگی، یہ طے کرنے لیے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے مزید دور ہوں گے۔
مسلم لیگ ن نے سندھ میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جے یو آئی ف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کا اعلان کیا ہے۔