اہم ترین

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویراٹ کوہلی کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی تیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے ایک اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بھی شرکت کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم انڈیا کی کپتانی روہت شرما ہی کریں گے۔ اس کے بعد جب ٹیم بنانے کی بات ہوئی تو ویرات کوہلی کا نام نہیں لیا گیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم میں ان کے کھیلنے کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں۔ ٹیم کے اوپنر کے طور پر روہت شرما کے ساتھ شبمن گل یا یشاسوی جیسوال ہوسکتے ہیں۔

اگرچہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ابھی کافی وقت باقی ہے کہ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ویرات کوہلی جیسے سینئر کھلاڑی سے بات کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔

پاکستان