اہم ترین

آسٹریلیا میں قیامت گرمی، درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز کرگیا

موسمیاتی تغیر کا سامنا اب ترقی یافتہ ملکوں کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔جس کی حالیہ مثال آسٹریلیا میں ریکارڈ توڑ گرمی ہے جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔۔

غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق آسٹریلیا میں قیامت خیز گرمی سے عوام پریشان ہیں، سڈنی میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری سیلسئیس تک جاپہنچا ہے ۔ جو اب تک کا سب سے زیادہ گرم ترین دن ہے۔ اس سےقبل دسمبر میں سڈنی نے سب سے زیادہ درجہ حرارت 1957 میں 42.2 ڈگری تھا۔

گو کہ آسٹریلیا میں دسمبر کا مہینے میں گرمی ہوتی ہے لیکن شہر کا درجہ حرارت دسمبر کے اوسط سے تقریباً 15 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

شدید گرمی کی وجہ سے حکام نے نیو ساؤتھ ویلز ریاست کے بڑے حصوں میں جنگلات میں ۤگ لگنے کی وارننگ جاری کر دی ہیں۔۔ اس کے علاوہ شدید گرم ہوآں کے پیش نظر کھلے مقامات پر آگ جلانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے صورت حال پر کہا ہے کہ یہ وقت ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور خود کو محفوظ رکھنے کا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سڈنی سمیت دیگر علاقوں میں کوئی سانحہ پیش آسکتا ہے۔

آسٹریلیا میں شدید خشک گرمی اور گرم ہواؤں کی وجہ سے جنگلات مٰں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں ۔۔

20-2019 کے کے موسم گرما کو جنگلات میں پھیلنے والی صگ ہی کی بدولت سیاہ گرمیاں (Black Summer) کہا جاتا ہے۔ کیونکہ اس وقت آگ نے ترکیہ کے برابر جنگل کو جلا کر خاکستر کردیا تھا۔ اس آگ نے 33 افراد اور لکاھوں جنگلی جانوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔۔

پاکستان