اہم ترین

خلا سے “لاپتہ” ٹماٹر کا 8 ماہ بعد سراغ مل گیا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں گم ہوجانے والے ٹماٹر کا سراغ آٹھ ماہ بعد لگالیا گیا ہے۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بین الاقومی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا بازوں نے تحقیق کے دوران ٹماٹر کا ایک پودا اگایا تھا۔جس میں پیدا ہونے والاایک ٹماٹر غائب ہوگیا تھا۔۔

خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز مزاحیہ انداز میں اپنے ساتھی فرینک روبیو پر الزام لگاتے تھے وہ ٹماٹر کھاگئے ہیں۔ فرینک روبیو رواں برس زمین پر واپس آگئے ہیں لیکن یہ مذاق بستور جاری رہا۔۔

بین الاقامی خلائی اسٹیشن کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر لائی اسٹریمننگ سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلا باز جیسمین موگھبیلی نے کہا کہ ٹماٹر کا سراغ مل گیا ہے۔ اس لئے ہم اب اپنے ساتھی فرینک روبیو پر عائد الزام واپس لیتے ہیں۔

اسی دوران فرینک روبیو نے کہا کہ انہوں نے ٹماٹر کا سراغ لگانے کے لئے بہر وقت خرچ کیا لیکن مجھے یقین تھا کہ ایک نہ ایک دن ٹماٹر ضرور ملے گا۔

جیسمین موگھبیلی نے یہ تو نہین نٓبتایا کہ تمااٹر کہاں سے ملا اور اس حالت میں ملا ۔ تاہم فرینک روبیو کہتے ہیں کہ خلائی اسٹیشن میں بہت زیادہ نمی کی وجہ سے اس ٹماٹر کی ھالت بہت خراب ہوگئی ہوگی

پاکستان