اہم ترین

اسرائیل کا حماس کے اہم جنگجو رہنما کی شہادت کا دعوٰی

اسرائیلی فوج نے حماس کی شیجائیہ بٹالین کے کمانڈر عماد کریکائی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔۔ دوسری جانب غزہ کے جنوبی علاقوں میں بھی اسرائیلی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

بین الاقوامی نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی شیجائیہ بٹالین کے کمانڈر عماد کریکائی کو شہید کردیا گیا ہے۔

عماد کریکائی شیجائیہ بٹالین کی قیادت سنبھالنے سے پہلے “غزہ سٹی بریگیڈ میں حماس کے رضاکاروں کو توپ شکن میزائل چلانے کی تربیت دینے کے ذمہ دار تھے۔

شیجائیہ بٹالین کے کمانڈر کو کہاں اور کیسے شہید کیا گیا ۔ اس حوالے سے اسرائیلی فورسز نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

دوسری جانب اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔ اسرائیلی ٹینک خان یونس کے وسط تک پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثنا حماس نے واضح کیا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک کوئی بھی اسرائیلی یرغمالی غزہ کی پٹی سے “زندہ” واپس نہیں جائے گا۔

حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی نے ثابت کر دیا کہ تبادلے کے بغیر دشمن کے قیدیوں میں سے کوئی بھی رہا ہوا نہ آئندہ ہوگا۔ اسرائیل یرغمال بنائے گئے اپنے افراد کو طاقت کے ذریعے واپس نہیں لے جا سکے گا۔

پاکستان