اہم ترین

اینیمل کو ٹکر دینے سالار آنے والی ہے

یکم دسمبر کو رنبیر کپور اور بوبی دیول کی ریلیز ہونے والی فلم اینیمل کی باتیں آج کل سب کے ہونٹوں پر ہے۔ بہت زیادہ پرتشدد سین ، بوس و کنار کے مناظر اور بے ہودہ مکالموں کے باعث بھارت سمیت کئی ملکوں میں اینیمل کو اے کیٹیگری سرٹیفیکیٹ دیا گیا ۔ ایسی ہی ایک فلم ایک اور فلم ریلیز ہونے والی ہے اور اس کا نام سالار ہے۔

حال ہی میں فلم سالار کا ٹریلر ریلیز ہوا، جسے بہت پسند کیا گیا۔ ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ پربھاس سالار میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے والے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سالار 2 گھنٹے 55 منٹ 22 سیکنڈ کی فلم ہے۔ اس سے واضح ہے کہ پربھاس کی فلم لمبائی اور ایکشن کے معاملے میں اینیمل کو مکمل مقابلہ دیتی نظر آرہی ہے۔

سالار میں پربھاس کے ساتھ شروتی ہاسن، پرتھوی راج سوکمرن، ایشوری راؤ، جگپتی بابو، ٹینو آنند اور دیگر اہم کرداروں میں ہیں۔

اس فلم کو تجربہ کار ہدایت کار پرشانت نیل نے ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے KGF جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنائی ہیں۔ سالار 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ سالار کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی بھی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

پاکستان