اہم ترین

اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت؛ بنی نعیم اور جنین پر بھی دھاوا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بنی نعیم کے ساتھ ساتھ جنین شہر پر بھی دھاوا بول دیا ہے۔

بین الاقوامی نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوجیں کئی مقامات سے جنین شہر میں داخل ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صیہوننی فوج نے بیت اللحم میں بھی کارروائی کی ہے،۔


دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا کو ان رپورٹوں پر تشویش ہے کہ اسرائیل سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے۔ واشنگٹن اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

جان کربی نے مزید کہا کہ سفید فاسفورس پر مشتمل گولہ بارود کا “جائز فوجی مقصد” ہوتا ہے۔ تاہم ان تمام صورتوں میں جن میں اس طرح کے گولہ بارود برآمد کیے جاتے ہیں۔ امریکہ کو پوری توقع ہے کہ سفید فاسفورس قانون کے مطابق مسلح تصادم میں صرف ان جائز مقاصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔

پاکستان