اہم ترین

مودی کے بھارت میں صرف غربت اور بھوک : اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کے گلوبل ہنگر انڈیکس نے بھارت کی نام نہاد ترقی کا پول کھول دیا۔۔ گلوبل ہنگر انڈیکس میں بھارت پاکستان، بنگلا دیش اور نیپال سے بھی پیچھے ہے۔

جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو کی شائع رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائیزیشن (ایف اے او) نے گلوبل ہنگر انڈیکس جاری کیا ہے۔ جس میں دنیا کے 125 ممالک میں غزائی قلت کے حوالے سے درجہ بندی کی گئی ہے۔

انڈیکس کے مطابق جنوبی ایشیا میں بھوک، غذائی کمی اور غیر عیاری خوراک کے سبب بیماریوں کے حوالے سے سب سے بہتر صورت حال ری لنکا میں ہے۔

گلوبل ہنگر انڈیکس میں سری لنکا 60ویں، نیپال 69ویں، بنگلا دیش 81 ویں ، پاکستان 102 اور بھارت 112 ویں نمبر پر ہے۔ صرف افغانستان ہی کی صورت حال بھارت سے خراب ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں 18.7فیصد بچے لاغر پن کا شکار ہے، ییہ شرح دنیا بھر کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں غذائی قلت کا شکار افراد کی شرح 16.6فیصد اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات3.1 فیصد ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 15 سے 24 برس تک کی 58.1 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔

بھارت نے اقوام متحدہ کے ادارے کی اس رپورٹ کو خامیوں سے بھری ہوئی قرار دیاہے۔ بھارت میں خواتین اور بچوں کے بہبود کے محکمے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلوبل ہنگر انڈیکس بھارت کی اصل صورت حال کو اجاگر نہیں کرتا۔

پاکستان