اہم ترین

دنیا کا سب سے وزنی کیڑا جس کا وزن چوہے سے بھی تین گنا زیادہ

سوشل میڈیا پر آج کل ایک کیڑا لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہا ہے جس کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد اس کے وزن کے چرچے ہو رہے ہیں۔ اس کیڑے کا نام جائنٹ ویٹا (Giant Weta) ہے۔

ایک جائنٹ ویٹا کی گاجر کھاتے ہوئے دلکش تصویر ٹوئٹر پر گنز ن روزز گرل 3 (@gansnrosesgirl3) نامی صارف نے شیئر کی تھی اور اس کے بعد سے وہ وائرل ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/gunsnrosesgirl3/status/1724178775334629710/photo/1

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اس بڑے کیڑے کو اپنی ایک ہتھیلی پر پکڑ رکھا ہے اور دوسرے ہاتھ سے اسے گاجریں کھلا رہا ہے۔ تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں میں اس کے بارے میں تجسس بڑھ گیا ہے اور کئی لوگوں نے اس پوسٹ پر تبصرے بھی کیے ہیں۔

جائنٹ ویٹا ۤنیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے تاہم یہ اس وقت شدید معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔ 17.5 سینٹی میٹر یا 7 انچ لمبا یہ دیوہیکل کیڑا ایک عام چوہے سے تین گنا زیادہ بھاری ہے اور چڑیا کے وزن سے بھی زیادہ ہے۔

‘ویٹا’ نام نیوزی لینڈ کی مقامی آبادی کے زیر استعمال زبان ماروی سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے ‘بدصورت چیزوں کا دیوتا’، اس کے نام میں ایک دلچسپ ثقافتی عنصر شامل کیا گیا ہے۔

دیکھنے میں خوفناک ہونے کے باوجود، دیوہیکل ویٹا انسانوں کے لیے بے ضرر ہے۔ یہ مخلوق بنیادی طور پر تازہ پتے کھاتے ہیں، حالانکہ یہ کبھی کبھار دوسرے چھوٹے کیڑوں کو بھی کھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ چوہوں اور بلیوں جیسے جانوروں کے شکار کی وجہ سے ان کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے۔

پاکستان