اہم ترین

پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ پاکستان کو جرمانہ بھی ہوگیا

پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی ہوگیا۔۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے۔ جس میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہرتھ میں کھیلا گیا۔ جس میں آسٹریلیا نے چوتھے دن ہی پاکستان کی بساط لپیٹ دی۔ پاکستان کو کینگروز کے ہاتھوں 360 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کو میچ میں صرف شکست ہی نہیں ہوئی بلکہ انٹر نینشل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کا مرتکب بھی قرار دے دیا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان پر میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 پوائنٹس بھی کاٹ دیے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان کا نیٹ ریٹ 66 اعشاریہ 67 سے61 اعشاریہ 11 ہو گیا ہے۔

پاکستان