اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارت کے لیے نااہل قرار

امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے پر مستقبل میں امریکی صدارت کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپپورت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ ریاست کولوراڈو کی سب سے بڑی عدالت نے 3 کے مقاببلے مین 4 ججوں کی اکثریت سے امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کے تحت دیا ۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عدالتی ججز کی کی اکثریت کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کو امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کی شق تین کے تحت صدر کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد ریاستی انتخابی ضابطوں کے تحت انہیں صدارتی پرائمری بیلٹ پر امیدوار کے طور پر درج کرنا درست نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے فیصلے غیر جموہری قرار دیتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔۔

اسٹیون چیونگ نے فیصلہ سنانے والے ججوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی صدر بائیڈن کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مقرر کردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کا پینل سماعت کے دوران مسلسل جو بائیڈن کے حامیوں کی بولی بول ریا تھا۔۔

کیپیٹل ہل حملہ کیا ہےنومبر 2020 کے انتخابات کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ ناکام جب کہ جو بائیڈن کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔

انتخابی نتائج کے بعد ملک بھر میں ٹرمپ کے حق میں پرتشدد تحریک کا آغاز ہوا۔ جس میں شاملافراد نے 6 جنوری 2021 کو امریکا کے منتخب پر مشتمل عمارت کیپیٹل ہل پر حملہ کردیا تھا۔۔

کیپیٹل ہل پر ایک ایسے وقت میں حملہ کیا تھا جب جو بائیڈن کی بحیثیت صدر توثیق کا عمل جاری تھا۔ دھاوا بولنے والوں کا کیپٹل ہل پر کئی گھنٹوں تک قبضہ رہا تھا اور عمارت میں موجود پارلیمنٹ کے ارکان کو اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی تھی۔

پاکستان