اہم ترین

ناسٹراڈیمس کی ساڑھے 400 سال پہلے 2024 سے متعلق خوفناک پیش گوئیاں

سولہویں صدی کے معروف نجومی، قیقفہ شناس، فلسفی اور طبیب ناسٹراڈیمس نے اپنی کتاب میں 2024 کے حوالے سے خطرناک جنگوں اور قھظ کی پیش گوئی کی ہے۔

مشیل ڈی نوسٹراڈیمس  المعروف نوسٹراڈیمس کا شمار 16ویں صدی کے فرانسیسی فلسفی، طبیب اور نجومی میں پوتا ہے۔ وہ پیشگوئیوں سے بھری اپنی کتاب ‘Les Prophecies’ کے حوالے سے مشہور ہیں۔ یہ 942 اشعار کا مجموعہ ہے۔ جس میں مستقبل کے واقعات کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے۔

نوسٹراڈیمس نے سال 2024 کے لیے پیش گوئی کی ہے۔ جن میں سےکچھ انتہائی قابل ذکر ہیں۔۔

برطانیہ کا نیا بادشاہ شہزادہ ہیری

نوسٹراڈیمس کی کتاب میں لکھا ہے کہ ‘جزیروں کے بادشاہ’ کو ‘زبردستی سے نکال دیا جائے گا۔ ایک تباہ کن جنگ کے بعد ایک نئے بادشاہ کی جلد ہی تاج پوشی کی جائے گی۔ جو لوگوں کو طویل عرصے تک خوش رکھے گا ۔

برطانوی مصنف اور نوسٹراڈیمس کے اشعار کی تشریح کرنے والے مفکر ماریو ریڈنگ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی نجومی کی پیش گوئی سے مراد برطانوی بادشاہ چارلس  سوم ہے ۔ جو خود اور اپنی دوسری بیوی پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے دستبردار ہو جائیں گے. اور ان کی جگہ شہزادہ ہیری برطانیہ کا نیا بادشاہ بنے گا۔

چین جنگ کرے گا

نوسٹراڈیمس نے 2024 میں بڑی بری اور بحری جنگ’ کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘سرخ دشمن غصے سے پیلا ہو جائے گااور وسیع سمندر مٰں خوف پھیلا دے گا۔  کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہاں سرخ رنگ کا مطلب چین اور اس کا سرخ پرچم ہے۔ساتھ ہی ‘بحری جنگ’ کا مطلب تائیوان جزیرے کے ساتھ چین کا تناؤ بھی ہو سکتا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی بحریہ بھی چین کی ہے۔

آب و ہوا کی تباہی

نوسٹراڈیمس نے لکھا ہے کہ ‘خشک زمین اور بھی خشک ہو جائے گی اور کچھ ہی دیر میں ایک بڑا سیلاب آئے گا۔ حال ہی میں، ہم جنگلات میں لگنے والی آگ اور ریکارڈ درجہ حرارت کی وجہ سے موسمیاتی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اس نے عالمی سطح پر انتہائی موسمی واقعات اور بھوک کی پیش گوئی بھی کی۔۔ انہوں نے کہا، ‘وبا کی لہر کی وجہ سے بہت بڑا قحط پڑا ہے۔

نئے پوپ

نجومی کی پیش گوئیوں کے مطابق پوپ فرانسس کی جگہ جلد ہی کوئی اور لے سکتا ہے۔انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ‘ایک بہت پرانے پوپ کی موت کے بعد ایک کم عمر رومن کا انتخاب کیا جائے گا، جو طویل عرصے تک تخت پر بیٹھے گا۔’

رواں ماہ اپنی 87 ویں سالگرہ سے صرف چند دن پہلے پوپ فرانسس کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ انہیں پھیپھڑوں میں سوجن اور فلو کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کے باعث دبئی میں ہونے والی بین الاقوامی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت منسوخ کرنی پڑی تھی۔

نوٹ: نوسٹراڈیمس کی جانب سے 2023 کے لیے کی گئی کچھ خوفناک پیشین گوئیاں ابھی تک پوری نہیں ہوئیں جب کہ سال ختم ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔

پاکستان