اہم ترین

خشک میوے کھانے اور اے سی میں رہنے والی بھینس؛ قیمت 30 کروڑ روپے

بھارتی ریاست بہار میں لگے مویشی میلے میں لائی گئی ایک بھینس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔ جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 30 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار ڈیری اینڈ کیٹل ایکسپو 2023 کے لئے ریاست ہریانہ سے پٹنہ پہنچنے والی بھینس گولو-2 اپنے ڈیری فارم کے اے سی کمرے میں رہتا ہے۔ گولو کھانے کے ساتھ ساتھ روزانہ پانچ کلو سیب، پانچ کلو چنے اور بیس کلو دودھ پیتا ہے۔ روزانہ دو افراد اس کی مالش کرتے ہیں۔

بھینسے کے مالک نریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مرہ نسل کے اس بھینسے کی قیمت تقریباً 10 کروڑ روپے ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 30 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔ اور اسے افزائش نسل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

10 کروڑ روپے کی بھینس کے مالک نریندر سنگھ نے بتایا کہ 6 سالہ بھینس گولو ٹو اس کے خاندان کی تیسری نسل ہے۔ اس کے دادا کا نام گولو تھا۔ اس کا بیٹا BC 448-1 گولو 1 کہلاتا تھا۔ یہ گولو کا پوتا ہے جس کا نام گولو ٹو رکھا گیا ہے۔

پاکستان