اہم ترین

حارث رؤف بگ بیش لیگ کے دوران پیڈ کے بغیر ہی بیٹنگ کے لیے آگئے

آسٹریلیا میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران میلبورن اسٹارز کی ٹیم میں شامل بالر حارث رؤف پیروں میں پیڈ باندھے بغیر ہی بیٹنگ کے لیے میدان میں اگئے۔۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اس وقت آسٹریلیا میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ کا حصہ ہیں۔ وہ ایونٹ میں میلبورن اسٹارز کے جانب سے اپنی بالنگ کا جادو جگا رہے ہیں۔

سڈنی تھنڈر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میلبورن اسٹارز پہلے بیٹنگ کررہی تھی۔ اننگ کے ۤخری اوورز کی پانچویں گیند پر مارک اسٹیکیٹی نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ ہوگئے۔

اننگ کی آخری گیند پر اسٹرایکر اینڈ پر کھڑے کھلاڑی کا ساتھ نبھانے حارث رؤف میدان میں اترے۔ لیکن انہوں نے پیڈ ہی نہیں پہنے تھے۔

حارث رؤف کی اس حرکت پر کمنٹری کرنے والے بھی پنسنے لگے۔ جب کہ سوشل میدیا پر ان کی ویڈیو پر بھی دلچسپ تبصرے کئے جانے لگے ہیں۔

جہاں تک میچ کی بات کی جائے تو میلبورن اسٹارز نے مقرررہ اوورز میں سڈنی تھنڈر کو 173 رنز کا ہدف دیا جو 19ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔۔ رؤف نے تین اوورز کروائے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

پاکستان