اہم ترین

توشہ خانہ کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کر دی

سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے۔

چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ سزا معطلی سے فیصلہ معطل نہیں ہوتا۔ عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست میں فیصلہ معطل کرنے کی استدعا نہیں کی تھی۔

عمران خان نے اپنے وکیل کے توسط سے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا پہلے ہی معطل ہو چکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نامکمل فیصلہ دیا ہے۔ اس لئے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ وہ تاکہ انتخابات میں حصہ لے سکیں ۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپیل کے ساتھ منسلک کردہ دستاویزات نامکمل ہیں۔ درخواست گزار تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ چھ جنوری تک اپیل دائر کر سکتا ہے۔

پاکستان