ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کہتے ہیں کہ غاصب اسرائیل ایک دن ضرور صفحہ ہستی سے مٹے گا۔
ایران کی سرکاری نیوز وی سائیٹ ارنا کے مطابق تہران میں ایران کے صوبہ خوزستان اور کرمان رکھنے والی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کے دوران علی خامنہ ای نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غاصب صیہونی حکومت ایک دن روئے زمین سے مٹ جائے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی منشا، مدد اور جلال سے ایسا ہوگا، انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ نوجوان اس دن کو اپنی آنکھوں سے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹتا دیکھیں گے۔
علی خامنہ ای نے ایران میں ماہرین کی اسمبلی اور پارلیمنٹ سمیت آئندہ انتخابات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام ملک کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ٹرن آؤٹ کم ہوا تو پارلیمنٹ کمزور ہوگی اور کمزور پارلیمنٹ مسائل کو مکمل طور پر حل نہیں کر سکے گی۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ اگر ہم مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں انتخابات میں عوامی شرکت کو بڑھانا ہوگا۔ یہ سب کا فرض ہے۔ جو ملک کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔