اہم ترین

آلو سبزی ہے یا اناج ؟؟ امریکی اداروں نے سر جوڑ لئے

آلو کو اگر دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول غذائی جنس کہا جائے تو شائد غلط نہیں ہوگا۔ سبزی کے طور پر پہچانی جانے والی اس چیز کیا اناج کا درجہ دیا جاسکتا ہے ؟اس حوالے سے امریکا میں 2025 کے لئے غذائی گائیڈ لائن طے کرنے والی مشاورتی کمیٹی غور کر رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے آلو کو اناج کے ضمرے میں شامل کرنے سے متعلق پہلی مرتبہ 100 سے زائد ماہرین صحٹ اور خوراک کی رائے سنی ہے۔ ان میں امریکا میں صحت سے متعلق معالجین کی کمیٹی ، نیشنل ڈیری کونسل، نیشنل فوڈ اینڈ بیوریج الائنس اور نیشنل پاستا ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

رواں برس ستمبر میں ہونے والے ایک اجلاس میں امریکا کی نیشنل پوٹیٹو کونسل کے سی ای او کیم کوارلس نے کمیٹی پر زور دیا کہ آلو اناج نہیں۔

کیم کوارلس نے کہا کہ نشاستہ دار سبزیاں اور اناج انسانی غذا کے دو مختلف حصے ہیں۔جو ہماری روز مرہ خوراک میں واضح طور پر مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔ اناج کے برعکس آلو پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامن سی، اور وٹامن B6 اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے ۔ طبی تحقیق بھی یہی بتاتی ہے کہ آلو سمیت زیادہ تر سبزیاں انسانی صحت پر بہت مثبت اثرات ڈالتی ہیں۔

امریکی ادارہ برائے زراعت کے مطابق ٹماٹر کے بعد آلو امریکا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے۔ ہر امریکی اوسطاً سالانہ 50 پاؤنڈ کے قریب آلو کھاتا ہے۔

امریکا میں 2025 کے ؛ئے غذائی رہنما خطوط طے کرنے والی مشاورتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 19 جنوری کو ہوگا جس میں عوام کا موقف سنا جائے گا۔۔

پاکستان