اہم ترین

سالار نے جوان، پٹھان اور اینیمل سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

جنوبی بھارتی فلم نگری کے سپر اسٹار پربھاس کی فلم ‘سالار’ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

کئی برسوں کے انتطار کے بعد ‘سالار: پارٹ ون – سیز فائر’ 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ پچھلی کئی فلموں کی خراب کارکردگی کے بعد پربھاس نے ‘سالار’ سے زبردست واپسی کی۔ مداح اس ایکشن تھرلر کے اس قدر دیوانے تھے کہ پہلے دن اسے دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں ناظرین کی لمبی قطاریں نظر آئیں اور پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

پربھاس اسٹارر اس فلم پر پہلے دن ہی نوٹوں کی خوب بارش ہوئی۔ ‘سالار’ نے ریلیز کے پہلے دن 90.7 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس طرح ‘سالار’ نے پٹھان، جوان، غدر 2 اور ڈنکی سمیت کئی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوان کی پہلے دن کی کمائی 65.5 کروڑ روپے ، پٹھان نے پہلے دن 55 کروڑ ، اینیمل کی پہلے دن کی کمائی 54.75 جب کہ KGF چیپٹر 2 نے 53.5 کروڑ روپے کمائے تھے۔

پاکستان