اہم ترین

مصر کے دارالفتاء کے ایک سال میں 16 لاکھ فتوے

مصر کے دارالافتاؑ نے رواں برس کے دوران شرعی مسائل پر 16 لاکھ فتوے جاری کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

عرب نیوز ویب سائیٹ العربیہ نے مصر میں فتوے جاری کرنے والے ادارے (دارالافتاء) کی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ کہ عرب افریقی ملک میں رواں برس ریکارڈ فتوے جاری کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کے شہریوں میں دینی مسائل پر رہ نمائی کے لیے دارالافتاء سے رجوع کرنے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔

2023 میں مصری عوام نے دارالافتاء سے مختلف شرعی مسائل پر رہنمائی طلب کی۔ ان میں 65 فیصد معاملات ازدواجی، گھریلو اور خانگی مسائل پر مبنی تھے۔

مرکزی دارالافتاء اور اس کی مجاز شاخوں سے براہ راست زبانی ، تحریری یا سوشل میڈیا کے ذریعے شرعی مسائل پر رہنمائی طلب کی گئی۔ جس پر زبانی، ٹیلی فون، تحریری اور آن لائن فتوے جاری کئے گئے۔۔

پاکستان