اہم ترین

طیارہ ساز کمپنی کی دعوت ملازمین کو مہنگی پڑگئی، 700 افراد اسہال کا شکار

فرانس کے معروف طیارہ ساز ادارے ایئربس کی جانب سے کرسمس کے موقع پر دی گئی دعوت ملازمین کو مہنگی پڑ گئی۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے معروف طیارہ ساز ادارے ایئر بس اٹلانٹک نے کرسمس کی مناسبت سے اپنے ملازمین کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔۔

ملازمین کو عشائیہ کمپنی ہی کے ریستورینٹ میں دیا گیا ۔ جس میں 2600 افراد نے شرکت کی۔

دعوت میں کئی اقسام کے کھانے رکھے گئے تھے۔ ملازمین نے ٹوٹ کر کھایا ۔ اور پھر اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔

دعوت کے بعد دو دن تک 700 ملازمین نے اپنی طبیعت کی خرابی، اسہال اور قے کی شکایت کی۔

ایئربس اٹلانٹک کے سیکریٹری جین کلاؤڈے اِریبیرن کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے ملازمین کے اعزاز میں ہر سال کرسمس ڈنر کا اہتمام کرتی ہے۔ کمپنی کی کینٹین میں ہی کھانا تیار کیا گیا تھا۔ متاثرہ افراد میں کوئی بھی سنگین نوعیت کی بیماری کا شکار نہیں ہے۔

فرانسیسی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ایک ہی کمپنی کے اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی ایک ساتھ بیماری کی تحقیقت کی جارہی ہے۔ تاہم اب تک اس کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم ہوسکتا ہے کہ کھانے میں بیکٹیریا یا معدے کی خرابی والے وائرس موجود ہو۔۔

پاکستان