اہم ترین

نواز الدین صدیقی فلموں کی کمائی کو کامیابی کا پیمانہ بنانے پر ناراض

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی کے بعد اب نواز الدین صدیقی نے بھی کمائی کی بنیاد پر فلموں کو کامیاب قرار دینے کے رجحان پر شدید تنقید کی ہے۔۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارتی فلم نگری میں فلموں کی کامیابی کا پیمانہ بدلتا جارہا ہے۔ بڑے فلمی ستاروں سے سجی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں جبکہ اچھی کہانی پر بنی فلموں کو اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

چند روز پہلے منوج باجپائی نے کمائی سے فلموں کو پرکھنے کی شدید مخالفت کی تھی ۔ اب نواز الدین صدیقی نے بھی اس پر کھلی تنقید کی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے کہا کہ جب ہم کالج میں تھے تو فلم دیکھ کر کہا کرتے تھے کہ فلاں اداکار نے فلاں فلاں کام کیا ہے۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ اس وقت ہم اداکار کی اداکاری دیکھنے کے لیے فلمیں دیکھتے تھے۔ ہم نے شاندار اداکاری دیکھنے کے لیے بہت سی فلمیں دیکھی ہیں جیسے پرندہ، ستیہ، بینڈٹ کوئین اور بہت سی دوسری فلمیں۔

ورسٹائل اداکار کا کہنا تھا کہ ۔ آج فلم کی باکس آفس پر کمائی کی بات ہورہی ہے۔ اور فلم کو کمائی سے ہی پرکھتے ہیں۔ لوگ فلم انڈسٹری میں کیا منشی بننے آئے ہیں؟ وہ فلم کی کمائی کا حساب ایسے لگاتے ہیں جیسے ہر کوئی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ بن رہا ہو۔ صورتحال یہ ہے کہ اب ناظرین بھی یہی زبان بولنے لگے ہیں۔

پاکستان