اہم ترین

واٹس ایپ نے ایک ماہ میں 71 لاکھ سے زیادہ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی

انسٹنٹ میسجنگ اور آڈیو ویڈیو کال ایپ واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں 71 لاکھ سے زیادہ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے 2021 میں بنائے آئی ٹی قوانین کے تحت صارفین کے تحفظ سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ جاری کی۔

واتس ایپ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں یکم سے 30 نومبر کے درمیان میں 71 لاکھ 96 ہزار اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ ان میں سے 19 لاکھ 54 ہزار اکاؤنٹس کو کمپنی نے اپنی نگرانی میں بغیر کسی شکایت کے بند کردیا ہے۔

واضح کمپنی ہر ماہ صارف کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ جاری کرتی ہے۔ اگر آپ اپنا اکاؤنٹ واٹس ایپ کی شرائط و ضوابط کے مطابق نہیں چلاتے تو آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ اگر آپ عریانیت، فراڈ، چوری، ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی میں ملوث ہیں، تو کمپنی کسی بھی وقت آپ کے اکاؤنٹ کو بلاک کرسکتی ہے۔

پاکستان