اہم ترین

ہم ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔ ہمیں نفرت کی سیاست دفن کرکے ملک کی خدمت کرنی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ رائے ونڈ میں مفت علاج کے لیے کوئی اسپتال نہیں، وہ خود دل کےعلاج کے لیے لندن چلے جاتے ہیں، میں نے کہا تھا لندن نہ جائیں کراچی میں مفت علاج کروائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، رائے ونڈ میں بھی مفت دل کےعلاج کا مرکز بنائیں گے۔ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، اقتدار میں آکر 30 لاکھ گھر بنائیں گے، خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے، بے نظیر مزدور کارڈ لائیں گے، ہم مزدوروں کو سہولیات فراہم کریں گے، مزدوروں کی طرح کسانوں کو بھی مکمل تعاون کریں گے۔

پاکستان